اسلام آباد (یواین پی)مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو کو عوامی خدمات،ادارہ جاتی اور سماجی و معاشی ترقی میں ان کے اہم کردار پربین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کی جانب سے سیاسیات اور بین الاقوامی تعلقات میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری عطا کی گئی ہے۔بدھ کو مالدیپ کے صدر کے دورہ پاکستان کے موقع پرانٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی کی طرف سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دینے کی خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ مالدیپ کے صدر کو یہ اعزازی ڈگری وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دی ۔