پاکستانی سکالر محمد ابراہیم نے نارویجن یونیورسٹی سے نینو سائنسز میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرلی

اسلام آباد(آئی این پی )پاکستانی اسکالر محمد ابراہیم نے ٹرونڈ ہائیم میں نارویجن یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (این این ٹی این یو )میں نینو سائنسز میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرلی۔محمد ابراہیم نے   این این ٹی این یو ناروے میں نینو سائنسز میں اپنے پی ایچ ڈی تھیسس (سیلیکون بیسڈ میٹریل فار ایڈیٹیو مینوفیکچرنگ)  کا کامیابی سے دفاع کیا۔ یہ کامیابی ابراہیم کے تعلیمی کیریئر میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتی ہے اور نینو ٹیکنالوجی کے بارے میں عالمی سائنسی برادری کی تحقیق کا ایک اہم حصہ ہے۔محمد ابراہیم کی ڈاکٹریٹ کی اس تحقیق نے نینو میٹریلز کے پیچیدہ اطلاق پر توجہ مرکوز کروائی ہے،