علامہ اقبال اوپن یونی ورسٹی نے روسی زبان کا کورس شروع کر دیا

اسلام آباد(آئی ا ین پی )علامہ اقبال اوپن یونی ورسٹی نے روسی فیڈریشن کی وزارت تعلیم کے مرکز برائے بین الاقوامی تعاون اور اسلام آباد میں روسی سفارت خانے کے اشتراک سے اسلام آباد میں اپنے مرکزی کیمپس میں روسی زبان کے کورس کا آغاز کر دیا ہے۔ مختلف پس منظر سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے 350 سے زائد درخواستیں جمع کرائی گئیں جن میں روس میں تعلیم حاصل کرنے کی منصوبہ بندی کرنے والے طالب علم، تاجر، سیاستدان، صحافی، گھریلو خواتین، پیشہ ور افراد اور آئی ٹی ماہرین شامل ہیں۔