ایل ایل ایم کی فیس میں 7ہزار 825روپے کااضافہ،ڈی فارمیسی کی فیس 18ہزار سے بڑھا کر 23ہزار کردی گئی
لاہور (آئی این پی )پنجاب یونی ورسٹی کی فیسوں میں 16سے 59فیصد اضافہ کردیا گیا۔ ملک کی بڑی یونی ورسٹی کی فیسیں مجموعی طور پر 28فیصد تک بڑھا دی گئیں۔ایل ایل ایم کی فیس میں 7825روپے کا اضافہ کردیا گیا، ایل ایل ایم کی فیس میں گذشتہ برس سے 59فیصد اضافہ کیا گیا۔ بی ایس سی، بی کام، بی بی اے، ایم بی اے کی فیس میں 15فیصد اضافہ کردیا گیا۔ڈی فارمیسی کی فیس 18ہزار سے بڑھا کر 23ہزار کردی گئی، ایل ایل بی کی فیس میں 28فیصد کا اضافہ کردیا گیا جبکہ میڈیکل ڈپلومہ کی فیس 16فیصد بڑھادی گئی۔ انتظامیہ کے مطابق یونی ورسٹی سنڈیکٹ کی منظوری کے بعد سالانہ فیسوں میں اضافہ کیا گیا، فیسوں میں اضافے کے فیصلے کا اطلاق رواں ماہ سے ہوگا۔