بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ 3 سال سے اجنبی افراد انہیں زچگی کے بعد وزن بڑھنے پر سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سوارا بھاسکر نے ماں بننے کے بعد اپنی ظاہری شکل پر کیے جانے والے تکلیف دہ تبصروں کے بارے میں بات کی۔آن لائن بدسلوکی کا ذکر کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ ٹرول کرنے والوں نے انہیں ’موٹی‘، ’بھینس‘، ’گائے‘، ’ہپو‘ اور ’ہاتھی‘ جیسے القابات سے پکارا۔سوارا بھاسکر نے کہا کہ وہ ٹرولرز کی جانب سے دیے جانے والے تمام القابات سن چکی ہیں اور اب انہوں نے ان اصطلاحات کو قبول کرلیا ہے۔اداکارہ نے بتایا کہ ان کی بیٹی اب 3 سال کی ہے اور اس پورے عرصے کے دوران انہیں اجنبی افراد کی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔سوارا بھاسکر اس سے قبل بھی بچے کی پیدائش کے بعد اپنی ظاہری شکل میں آنے والی تبدیلیوں پر سوشل میڈیا تنقید کا سامنا کرچکی ہیں۔اداکارہ کے حالیہ بیان نے ایک بار پھر اس جانب توجہ دلائی ہے کہ حمل، زچگی اور اس کے بعد خواتین کو اپنے جسم اور ظاہری شکل کے حوالے سے کس نوعیت کی سماجی تنقید کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔