پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی عمر اور جسمانی ساخت پر ہونے والی تنقید کے معاملے پر ان کی حمایت کردی۔
سلمان خان ان دنوں ریئلٹی شو بگ باس سیزن 20 کی میزبانی کر رہے ہیں۔ شو کے ابتدائی پروموز سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر بعض صارفین کی جانب سے سلمان خان کی عمر، جسمانی ساخت اور صحت سے متعلق مختلف تبصرے کیے گئے۔رواں ہفتے نشر ہونے والے ’ویک اینڈ کا وار‘ کے دوران سلمان خان نے عمر کے حوالے سے ٹرولنگ کرنے والوں کو جواب دیا۔ انہوں نے اپنی فٹنس کا اظہار کرتے ہوئے شرٹ اتاری اور اپنی جسمانی ساخت دکھائی، جس کے بعد ان کا ردعمل سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا۔سلمان خان نے اس موقع پر خواتین اداکاراؤں کو بھی سوشل میڈیا ٹرولنگ اور ظاہری شکل و عمر سے متعلق تنقید کا نشانہ بنانے کی مخالفت کی۔ ان کے مؤقف کو بگ باس 20 کے گھر میں موجود شرکاء کی جانب سے بھی حمایت ملی۔سلمان خان کے اس ردعمل پر بھارت اور پاکستان میں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی مختلف تبصرے سامنے آئے۔
اسی دوران پاکستانی اداکار ہمایوں سعید نے سلمان خان کے مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے ان کی وائرل ویڈیو اپنی انسٹاگرام اسٹوری/ریل پر شیئر کی۔ہمایوں سعید کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کے ساتھ موجود کیپشن میں سلمان خان کی فٹنس اور ٹرولنگ کے جواب کا ذکر کرتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ کیپشن میں لکھا گیا کہ بگ باس 20 میں سلمان خان نے 60 سال کی عمر میں سکس پیک ایبس دکھا کر ٹرولز اور پاپارازیوں کو جواب دیا اور کترینہ کیف کے حق میں بھی مضبوط مؤقف اختیار کیا۔ہمایوں سعید خود بھی ماضی میں عمر اور ظاہری شخصیت سے متعلق سوشل میڈیا تبصروں کا سامنا کر چکے ہیں، اسی لیے ان کی جانب سے سلمان خان کی حمایت کو شوبز حلقوں میں خاصی توجہ حاصل ہوئی۔