سوارا بھاسکر کا شوہر فہد احمد کے خلاف توہین آمیز تبصروں پر سخت ردعمل

سوارا بھاسکر کا شوہر فہد احمد کے خلاف توہین آمیز تبصروں پر سخت ردعمل

ویب ڈیسک: بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے اپنے شوہر اور بھارتی مسلم سیاستدان فہد احمد کے خلاف ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے کیے گئے توہین آمیز تبصروں کو سختی سے مسترد کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک صارف نے فہد احمد کو "چھپری" اور "ڈونگری سڑک چھاپ" جیسے الفاظ سے نشانہ بنایا۔ یہ تبصرہ سوارا اور فہد کی ریئلٹی شو پتی پتنی اور پنگا میں شرکت پر تنقید کرتے ہوئے کیا گیا تھا، اور اس کا موازنہ اداکارہ پری نیتی چوپڑا کے شوہر سے کیا گیا۔سوارا بھاسکر نے اس ٹرولنگ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے واضح کیا کہ "چھپری" ایک ذات پر مبنی توہین آمیز اصطلاح ہے جو ایک مخصوص کمیونٹی کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تبصرہ ذات پات اور طبقاتی تعصب کی عکاسی کرتا ہے، اور کسی بھی جگہ کا "سڑک چھاپ" ہونا کوئی شرم کی بات نہیں۔انہوں نے اپنے بیان میں لکھا کہ اس قسم کی زبان ناقابل قبول ہے اور ساتھ ہی کا ہیش ٹیگ استعمال کیا۔یاد رہے، سوارا بھاسکر نے 16 فروری 2023 کو فہد احمد سے شادی کی تھی، جس پر انہیں ہندو انتہا پسند حلقوں سے مسلسل تنقید اور آن لائن ٹرولنگ کا سامنا ہے۔