پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ درفشاں سلیم نے اپنے وزن اور بازوؤں پر تنقید کرنے والے سوشل میڈیا صارفین کو طنزیہ انداز میں جواب دے دیا۔
اداکارہ ان دنوں ڈرامہ سیریل ’درِ نجات‘ میں اپنی اداکاری کے باعث خبروں میں ہیں، تاہم ڈرامے کی 21ویں قسط میں ان کے لباس نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔ڈرامے کے ایک منظر میں درفشاں سلیم بغیر آستین کی شرٹ میں نظر آئیں، جس کے بعد بعض صارفین نے ان کے بازوؤں اور کندھوں کی ساخت پر تنقید شروع کردی۔ کچھ صارفین نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے ان کی تصاویر میں بڑے مسلز بنا کر انہیں ریسلرز سے بھی تشبیہ دی۔مسلسل باڈی شیمنگ کے بعد اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنے لکس اشتہار کی ویڈیو شیئر کی اور طنزیہ انداز میں لکھا: ”آلویز فیتھ، اینڈ ڈیٹ از دی ٹوئٹ“۔درفشاں سلیم کے اس مختصر مگر معنی خیز ردعمل نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔