پاکستانی اداکارہ حرا سومرو نے شوبز انڈسٹری میں عمر سے متعلق تبصروں پر بعض سینئر خواتین اداکاراؤں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
حرا سومرو نے انسٹاگرام پر اپنے شوہر کے ساتھ شادی کی ایک پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے عمر کے حوالے سے ہونے والی گفتگو پر کھل کر بات کی۔اداکارہ نے کہا کہ وہ ان کئی پاکستانی اداکاراؤں سے کافی کم عمر ہیں جن کے ساتھ وہ کام کرچکی ہیں اور انہیں اپنی عمر کے معاملے پر کوئی پریشانی نہیں، تاہم اب بعض رویے انہیں عجیب محسوس ہونے لگے ہیں۔حرا سومرو نے کسی اداکارہ کا نام لیے بغیر دعویٰ کیا کہ بعض سینئر اداکارائیں صرف اس لیے خود کو ان سے کم عمر ظاہر کرنے کی کوشش کرتی ہیں کیونکہ وہ بچوں کی ماں ہیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے بہت کم عمر میں شادی کی تھی اور بچوں کی ماں بننے کا یہ مطلب نہیں کہ ان کی عمر ان سینئر اداکاراؤں کے برابر یا ان سے زیادہ ہوگئی ہے۔حرا سومرو نے کہا کہ براہِ کرم ان کی عمر کو موضوع نہ بنایا جائے اور ہر شخص کو اپنی عمر پر توجہ دینی چاہیے۔حرا سومرو ’تیرے بن‘ اور ’جانِ جہاں‘ سمیت متعدد مقبول پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کرچکی ہیں۔ اداکارہ نے کم عمری میں شادی کی تھی اور وہ دو بچوں کی والدہ ہیں۔