حرا سومرو کی ٹی وی میزبان سے تاخیر پر ناراضگی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

حرا سومرو کی ٹی وی میزبان سے تاخیر پر ناراضگی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ویب ڈیسک: اداکارہ حرا سومرو نے حال ہی میں ایک ٹی وی پروگرام کے دوران میزبان محمد شعیب کی تاخیر پر اپنی برہمی کا اظہار کیا ہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

حرا سومرو نے پروگرام میں شریک ہو کر اپنے کیریئر اور دیگر موضوعات پر بات کی۔ اس دوران، ایک ویڈیو میں انہیں میزبان کی تاخیر پر ناراض ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ میزبان محمد شعیب نے اپنی تاخیر پر معذرت کی، جس کا اعتراف بھی کیا۔ تاہم، حرا سومرو نے کہا کہ معافی سے ان کا ضائع شدہ وقت واپس نہیں آئے گا اور یہ کوئی مناسب طریقہ نہیں کہ مہمان وقت پر پہنچیں اور میزبان دیر سے آئیں۔

میزبان نے ایک بار پھر معذرت کی اور بتایا کہ وہ پہلے ہی میک اپ روم میں بھی معذرت کر چکے ہیں۔ اس کے بعد شریک میزبان نے بھی حرا سومرو سے درخواست کی کہ وہ غصہ ختم کریں۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے کیے، بعض نے اسے اسکرپٹڈ قرار دیا جبکہ کچھ نے حرا سومرو کی ناراضگی کو غیر ضروری اور "ڈرامہ کوئین" قرار دیا۔