ویب ڈیسک: پاکستانی ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ حرا سومرو نے حالیہ دنوں ایک پوڈکاسٹ میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حرام کام کرنے سے بہتر ہے کہ مرد چار شادیاں کرے، کیونکہ خدا نے اس کی اجازت دی ہے اور اس میں خواتین کو کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر کسی مرد کے پاس پیسہ ہے اور وہ سب کے ساتھ انصاف کر سکتا ہے، تو اسے چار شادیاں کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر مرد کی صحت، جسمانی صلاحیت، اور مالی حالات اس بات کی اجازت دیتے ہیں اور وہ انصاف کے ساتھ تمام بیویوں کے حقوق ادا کر سکتا ہے، تو اسے شادیاں کرنے کی آزادی ہونی چاہیے۔حرا سومرو نے یہ بھی کہا کہ اگر ان کے شوہر دوسری شادی کر لیتے ہیں، تو انہیں اس پر کوئی تکلیف نہیں ہوگی۔ ان کے مطابق، اگر مرد ایک تمیز دار شخص ہے اور وہ چار بیویوں کے ساتھ انصاف کر سکتا ہے، تو اسے چار شادیاں کرنے میں کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔اداکارہ نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے کہا کہ حرام کام سے بہتر ہے کہ اگر مرد کی نیت صاف ہے اور وہ اپنی بیویوں کے حقوق کے ساتھ انصاف کر سکتا ہے، تو اسے شادیاں کرنے دی جانی چاہئیں۔