اداکارہ حرا سومرو کا دل دہلا دینے والا واقعہ، ہوٹل کے کمرے میں جنات کی موجودگی کا انکشاف

اداکارہ حرا سومرو کا دل دہلا دینے والا واقعہ، ہوٹل کے کمرے میں جنات کی موجودگی کا انکشاف

پاکستانی اداکارہ حرا سومرو نے ناران میں جنات کی موجودگی سے متعلق ایک حیران کن دعویٰ کیا ہے۔

ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے حرا سومرو نے بتایا کہ ناران کے ایک ہوٹل میں قیام کے دوران انہیں غیر معمولی اور خوفناک واقعات کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد انہیں یقین ہو گیا کہ اس علاقے میں جنات بستے ہیں۔اداکارہ نے میزبان کے سوال پر قسم کھا کر کہا کہ وہ سو فیصد یقین سے کہہ سکتی ہیں کہ ناران ایک “بھاری جگہ” ہے، اور اگر کوئی شخص وہاں کے ہوٹلوں میں عجیب و غریب واقعات محسوس کرے تو وہ وہم نہیں بلکہ حقیقت ہے۔

حرا سومرو کے مطابق، ناران میں قیام کے دوران ان کے کمرے کا دروازہ خود بخود بار بار کھلتا اور بند ہوتا رہا، حالانکہ وہاں نہ کوئی شخص تھا اور نہ ہی ہوا کا گزر۔انہوں نے مزید بتایا کہ ناران کے زیادہ تر ہوٹلوں میں پنکھے نہیں ہوتے، اس لیے معمولی آواز یا حرکت بھی نمایاں محسوس ہوتی ہے۔ اسی دوران انہیں دو بار واش روم میں فلیش کی آواز سنائی دی جبکہ وہاں کوئی موجود نہیں تھا، جس سے وہ شدید خوفزدہ ہو گئیں۔