پاکستانی اداکارہ حرا سومرو اپنی بے باک اور حقیقت پسند شخصیت کے لیے معروف ہیں۔
انہوں نے اپنی کارکردگی سے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں اہم مقام بنایا ہے اور اپنے خیالات کا اظہار کرنے میں کبھی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتی۔ حال ہی میں انہوں نے ایک ایسا اقدام کیا جس نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔حرا سومرو نے بالی ووڈ کے مشہور اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ ایک رومانوی AI فوٹو شوٹ تیار کیا، جسے انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کیا۔ یہ فوٹو شوٹ خاص طور پر اس وقت سامنے آیا ہے جب رنویر سنگھ اپنی نئی فلم "دھرندھر" میں پاکستان کو منفی اور غیر حقیقی انداز میں پیش کر رہے ہیں۔ اس فلم کی وجہ سے کئی لوگوں نے تنقید کی اور اسے پاکستان مخالف پروپیگنڈہ بھی قرار دیا گیا۔اس سب کے باوجود، حرا سومرو نے اپنی حمایت جاری رکھی اور تصاویر کے ساتھ مزاحیہ اور چلبلی کیپشنز شامل کیے۔
ایک تبصرے میں انہوں نے کہا کہ رنویر سنگھ مسلمانوں سے نفرت نہیں کرتے، بلکہ انہیں پیسہ بہت پسند ہے۔ اس بیان کے ساتھ انہوں نے مزاح کی زبان استعمال کی، جو کہ ان کے بے باک رویے کی عکاسی کرتا ہے۔تاہم، حرا سومرو کے اس اقدام پر سوشل میڈیا پر شدید ردِعمل آیا۔ بعض لوگوں نے ان کی حمایت کی، جبکہ کئی افراد نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ یہ اقدام پاکستان کے خلاف نفرت پھیلانے کے مترادف ہے۔ اس تنقید کے نتیجے میں، ان کا یہ اقدام بحث کا موضوع بن گیا، اور سوشل میڈیا پر مختلف رائے پائی گئیں۔