اوپن مارکیٹ میں مہنگائی برقرار، آٹا مزید مہنگا ہوگیا

اوپن مارکیٹ میں مہنگائی برقرار، آٹا مزید مہنگا ہوگیا

شہر کی اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا سلسلہ برقرار ہے، پیکنگ والے آٹے کی قیمت میں بھی 20 روپے فی پیک اضافہ کردیا گیا۔

نجی کمپنیوں کی جانب سے تیار کردہ 5 کلوگرام آٹے کا پیک 1000 روپے سے بڑھ کر 1020 روپے کا ہوگیا ہے۔آٹے کی قیمت میں اضافے پر صارفین نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ روزمرہ استعمال کی بنیادی اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے گھریلو بجٹ شدید متاثر ہو رہا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ آٹے سمیت دیگر ضروری اشیاء کی قیمتیں بڑھنے کے باعث عام آدمی کے لیے روزمرہ کے اخراجات پورے کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔