ہفتہ وار مہنگائی میں 0.31 فیصد اضافہ، چینی اور آٹا مزید مہنگا

ہفتہ وار مہنگائی میں 0.31 فیصد اضافہ، چینی اور آٹا مزید مہنگا

ویب ڈیسک: وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.31 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ سالانہ بنیاد پر مہنگائی 2.21 فیصد بڑھ گئی۔

اشیائے ضروریہ کی صورتحال
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 17 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 9 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 25 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا۔

مہنگی ہونے والی اشیاء
چینی فی کلو 52 پیسے مہنگی
20 کلو آٹے کا تھیلا 21 روپے 18 پیسے تک بڑھ گیا
ٹماٹر، مرغی، انڈے، پیاز، لہسن، گندم کا آٹا، گڑ، دال ماش اور لکڑی بھی مہنگی ہوئیں
سستی ہونے والی اشیاء
کیلے کی فی درجن قیمت میں 4 روپے کمی
آلو کی فی کلو قیمت میں 1 روپے 37 پیسے کمی
ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 10 روپے 39 پیسے کمی
دال چنا، دال مونگ، دال مسور، گھی، نمک اور چاول بھی سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں
جن اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا
تازہ دودھ، دہی، سگریٹ، بریڈ سمیت 25 اشیاء کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔