شہر کی اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا راج برقرار ہے، جس کے باعث سفید پوش طبقے کے لیے گھریلو اخراجات پورے کرنا مشکل ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بنیادی اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ عوام کے لیے دو وقت کی روٹی کا انتظام بھی مشکل ہوتا جا رہا ہے۔مارکیٹ ریٹ کے مطابق گھی 490 سے 520 روپے فی کلو، چاول 320 سے 520 روپے فی کلو جبکہ چینی 160 سے 165 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ اشیائے ضروریہ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے گھریلو بجٹ شدید متاثر کیا ہے۔ عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی پر قابو پانے اور بنیادی اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔