شہر کی اوپن مارکیٹ میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ شہریوں کے لیے تشویش کا باعث بن گیا ہے۔
معیاری آٹا، چاول، گھی اور کوکنگ آئل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے گھریلو بجٹ کو بری طرح متاثر کیا ہے۔پانچ کلوگرام معیاری آٹا 850 سے 900 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتیں 590 سے 610 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئی ہیں۔چاول کی قیمتیں بھی بڑھ کر 350 سے 620 روپے فی کلوگرام ہو گئی ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں روز بروز اضافہ زندگی کو مشکل بنا رہا ہے اور متوسط و دیہاڑی دار طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہو رہا ہے۔شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات اور اوپن مارکیٹ کی قیمتوں کی نگرانی یقینی بنائی جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔