ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں کمی، آٹا سستا اور گھی مہنگا

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں کمی، آٹا سستا اور گھی مہنگا

ویب ڈیسک: ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں 1.34 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں آٹے کی قیمت میں کمی آئی جبکہ گھی مہنگا ہو گیا۔

ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح کم ہو کر 4.17 فیصد پر آگئی ہے۔ گزشتہ ہفتے 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 14 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی اور 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا۔مہنگی ہونے والی اشیاء میں ڈیزل 1.06 فیصد، انڈے 0.91 فیصد، بیف 0.42 فیصد مہنگا ہوا۔ اس کے علاوہ چاول، مٹن، گھی، دال مونگ، سگریٹ، لکڑی اور انرجی سیور بھی مہنگے ہوئے۔

دوسری جانب، 14 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی آئی، جن میں پیاز 1.17 فیصد، ٹماٹر 23.11 فیصد، آٹا 2.60 فیصد، کیلے 5.07 فیصد، دال مسور 0.64 فیصد، دال چنا 0.47 فیصد، لہسن 0.46 فیصد اور مرغی 12.74 فیصد سستی ہوئی۔ادارہ شماریات کے مطابق پہلی سہ ماہی کے بجلی چارجز میں 6.21 فیصد کمی ہوئی، اور گیارہ ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مہنگائی میں 0.02 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔