ایشین گیمز کے مینز کرکٹ ایونٹ کے چاروں کوارٹر فائنلز بارش کے باعث نہ ہوسکے، جس کے بعد پاکستان، بھارت، سری لنکا اور بنگلادیش نے بہتر رینکنگ کی بنیاد پر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔
نشین میں آج شیڈول تیسرے کوارٹر فائنل میں نیپال اور سری لنکا جبکہ چوتھے کوارٹر فائنل میں بنگلادیش اور ملائیشیا کو مدمقابل آنا تھا، تاہم بارش کے باعث دونوں میچز شروع ہی نہ ہوسکے۔میچز منسوخ ہونے کے بعد بہتر رینکنگ رکھنے والی سری لنکا اور بنگلادیش کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئیں، جہاں ان کا مقابلہ بالترتیب بھارت اور پاکستان سے ہوگا۔گزشتہ روز پاکستان اور ہانگ کانگ جبکہ بھارت اور افغانستان کے درمیان کوارٹر فائنل بھی بارش کی وجہ سے ممکن نہیں ہوسکے تھے، جس کے بعد پاکستان اور بھارت نے بہتر رینکنگ کی بنیاد پر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ایشین گیمز کے مینز کرکٹ ایونٹ کے دونوں سیمی فائنلز یکم اکتوبر کو نشین میں کھیلے جائیں گے۔پہلے سیمی فائنل میں پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بجے مدمقابل ہوں گی، جبکہ بھارت اور سری لنکا کے درمیان دوسرا سیمی فائنل اسی گراؤنڈ میں صبح 10 بجے کھیلا جائے گا۔