ایشین گیمز 2026 میں مسلسل بارش کے باعث پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان کوارٹر فائنل میچ نہ ہوسکا، جس کے بعد بہتر عالمی رینکنگ کی بنیاد پر پاکستان نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔
جاپان کے شہر نیشّن کے کوروجی اسپورٹس پارک میں شیڈول پہلے کوارٹر فائنل کا ٹاس بھی بارش کے باعث نہ ہوسکا۔ مسلسل بارش کے باعث میچ منسوخ کردیا گیا۔میچ منسوخ ہونے کے بعد مقابلے کے مقررہ قوانین کے تحت بہتر عالمی رینکنگ رکھنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرگئی۔قومی ٹیم اب ایشین گیمز 2026 میں فائنل تک رسائی کے لیے سیمی فائنل میچ کھیلے گی۔