ایشین گیمز کرکٹ: نیپال، افغانستان، ملائیشیا اور ہانگ کانگ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ایشین گیمز کرکٹ: نیپال، افغانستان، ملائیشیا اور ہانگ کانگ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ایشین گیمز کے مینز کرکٹ ایونٹ میں نیپال، افغانستان، ملائیشیا اور ہانگ کانگ نے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

نشین میں آج گروپ مرحلے کے دونوں میچز بارش سے متاثر ہوئے۔ جاپان اور نیپال کے درمیان میچ شروع ہوا، تاہم بارش کے باعث اسے 15، 15 اوورز فی اننگز تک محدود کردیا گیا۔ صرف نیپال کی اننگز مکمل ہوسکی۔نیپال نے 15 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے، تاہم جاپان کی بیٹنگ شروع نہ ہوسکی۔ نتیجتاً نیپال کو 3 اور افغانستان کو 2 پوائنٹس ملے، جبکہ جاپان ایونٹ سے باہر ہوگیا۔دوسرے میچ میں ملائیشیا اور عمان کے درمیان ایک بھی گیند نہ پھینکی جاسکی۔ عمان ایک پوائنٹ کے ساتھ ایونٹ سے باہر ہوگیا، جبکہ ملائیشیا نے 3 اور ہانگ کانگ نے 2 پوائنٹس کے ساتھ اگلے مرحلے میں جگہ بنالی۔کوارٹر فائنل میں گروپ مرحلے سے آنے والی چاروں ٹیموں کا مقابلہ براہ راست کوارٹر فائنل میں پہنچنے والی پاکستان، بھارت، سری لنکا اور بنگلادیش کی ٹیموں سے ہوگا۔