ایشین گیمز: پاکستان اور بھارت کی مینز کرکٹ ٹیمیں کل میدان میں اتریں گی

ایشین گیمز: پاکستان اور بھارت کی مینز کرکٹ ٹیمیں کل میدان میں اتریں گی

ایشین گیمز کے مینز کرکٹ مقابلوں میں کوارٹر فائنل مرحلے کی لائن اپ مکمل ہوگئی، بارش کے باعث گروپ مرحلے کے کئی میچز متاثر ہوئے۔

گروپ اے میں نیپال اور جاپان کے درمیان میچ بارش کی نذر ہونے کے بعد نیپال اور افغانستان نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی، جبکہ میزبان جاپان کا ایونٹ میں سفر اختتام پذیر ہوگیا۔نیپال اس سے قبل افغانستان کو اپ سیٹ شکست دے چکا تھا، جبکہ جاپان کے خلاف میچ بارش کے باعث مکمل نہ ہوسکا۔گروپ بی میں ملائیشیا اور عمان کے درمیان میچ میں ایک بھی گیند نہ پھینکی جاسکی، جس کے نتیجے میں ملائیشیا اور ہانگ کانگ نے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔کوارٹر فائنل میں 28 ستمبر کو صبح 5 بجے پاکستان کا مقابلہ ہانگ کانگ سے ہوگا، جبکہ صبح 10 بجے بھارت اور افغانستان کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔29 ستمبر کو صبح 5 بجے سری لنکا اور نیپال جبکہ صبح 10 بجے بنگلادیش اور ملائیشیا کے درمیان کوارٹر فائنل کھیلا جائے گا۔