پاکستانی گلوکار حسن رحیم کے کراچی میں ہونے والے کنسرٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے، جس پر صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔
حسن رحیم نے حال ہی میں کراچی میں منعقدہ ایک ایونٹ میں پرفارم کیا، جہاں ان کی پرفارمنس دیکھنے اور سننے کے لیے مداحوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کنسرٹ کے دوران ایک لڑکی ایک نوجوان کے کندھوں پر بیٹھی ہوئی ہے اور موبائل فون کے ذریعے حسن رحیم کی پرفارمنس ریکارڈ کر رہی ہے۔ویڈیو سامنے آنے کے بعد بعض سوشل میڈیا صارفین نے لڑکی کے انداز پر تنقید کی۔ متعدد صارفین نے کنسرٹس میں نوجوانوں کے رویوں پر سوالات اٹھائے، جبکہ کچھ صارفین نے اسے سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کرنے کی کوشش قرار دیا۔تاہم ویڈیو کے حوالے سے سوشل میڈیا پر مختلف آرا سامنے آ رہی ہیں اور صارفین اپنے اپنے انداز میں اس واقعے پر تبصرے کر رہے ہیں۔