عاطف اسلم کا کنسرٹ میں ڈانس کرنا ہوا سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ

عاطف اسلم کا کنسرٹ میں ڈانس کرنا ہوا سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ

عاطف اسلم کے حالیہ کنسرٹ میں ان کے بھنگڑے اور ڈانس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس نے صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔

 اس ویڈیو میں عاطف اسلم کو روایتی پاکستانی انداز میں نہایت جوش و خروش کے ساتھ ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے، خاص طور پر بھنگڑے کے انداز میں۔ یہ ویڈیو دیکھنے کے بعد بہت سے صارفین نے ان کا موازنہ بھارتی گلوکار دلجیت دوسانجھ سے کیا، جن کا اندازِ گانا اور ڈانس خاصا منفرد اور مقبول ہے۔کچھ صارفین نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ عاطف اسلم دلجیت کا انداز کاپی کر رہے ہیں، اور تبصرہ کیا کہ وہ بھارتی فنکار کے انداز کو نقل کر رہے ہیں۔ ایک تبصرہ میں لکھا گیا، "نان پی ٹی اے دلجیت"، جبکہ دیگر نے کہا کہ ان کا یہ انداز ان پر زیب نہیں دیتا اور یہ ان کے لیے مناسب نہیں ہے۔عاطف اسلم اس وقت ملک کے مختلف شہروں میں کنسرٹس کر رہے ہیں، اور حال ہی میں اسلام آباد میں بھی ایک کنسرٹ ہوا جس میں انہوں نے بھرپور انداز میں پرفارم کیا۔

 کنسرٹ کے دوران ان کی یہ وائرل ویڈیو خاص طور پر لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی، کیونکہ عموماً وہ کنسرٹس میں ڈانس نہیں کرتے، لیکن اس بار انہوں نے روایتی انداز میں ڈانس کیا، جس سے ان کے مداح اور سوشل میڈیا صارفین حیران رہ گئے۔اس معاملے نے سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ بحث چھیڑ دی ہے کہ کیا عاطف اسلم واقعی دلجیت دوسانجھ کی نقل کر رہے ہیں یا یہ صرف ایک پرفارمنس کا انداز ہے، تاہم یہ ویڈیو اور تبصرے پاکستانی اور بھارتی فنکاروں کے موازنہ کا ایک دلچسپ موضوع بن چکے ہیں۔