پاکستان کے یوٹیوبر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر رجب بٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہیں برطانیہ کے ایک نائٹ کلب میں لڑکیوں کے ساتھ ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
رجب بٹ اپنی فیملی ولاگز اور ٹک ٹاک لائیو سیشنز کی وجہ سے مشہور ہیں۔ ان کے یوٹیوب چینل کے سبسکرائبرز کی تعداد 8.2 ملین سے زائد ہے جبکہ انسٹاگرام پر ان کے 2.7 ملین سے زیادہ فالوورز موجود ہیں۔ مختصر مدت میں رجب بٹ کو کئی تنازعات کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے۔سوشل میڈیا صارفین نے اس نئی ویڈیو پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے اور رجب بٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ویڈیو سب سے پہلے انسٹاگرام پیج ’’وائرل ورس‘‘ نے شیئر کی، جس کے بعد صارفین کی جانب سے طنزیہ اور مزاحیہ تبصرے کیے گئے، جیسے کہ:
’’اب ان کی ماں کہے گی کہ وہ اپنی بہن کو چھوڑنے گیا تھا۔‘‘
’’یہ کھانسی کی شربت کے اثرات ہیں، کچھ نہ کہیں۔‘‘
’’اب اس کی ماں کہے گی کہ دوستوں نے اسے زبردستی کلب لے جا کر نیند کی گولیاں دے دی تھیں۔‘‘
رجب بٹ اس وقت پاکستان میں مختلف مقدمات کے سلسلے میں برطانیہ میں مقیم ہیں۔