سوشل میڈیا صارفین کی مایا خان کی وائرل ویڈیو پر سخت تنقید

سوشل میڈیا صارفین کی مایا خان کی وائرل ویڈیو پر سخت تنقید

اداکارہ اور ٹی وی میزبان مایا خان ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔

 ان کا ایک حالیہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر خاصی تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جس میں انہوں نے اپنے وزن میں کمی اور اس سے جڑی مشکلات پر کھل کر بات کی ہے۔ویڈیو میں مایا خان نے بتایا کہ زائد وزن کی وجہ سے انہیں طویل عرصے تک نہ صرف تنقید اور تضحیک کا سامنا کرنا پڑا بلکہ فیشن انڈسٹری سے بھی دوری اختیار کرنا پڑی۔ اداکارہ نے انکشاف کیا کہ معروف ڈیزائنرز ان کے لیے مناسب سائز کے کپڑے مہیا کرنے سے قاصر تھے اور اکثر انہیں ایکس ایل یا ڈبل ایکس ایل کپڑوں کے لیے منع کر دیا جاتا تھا، جس کی وجہ سے انہیں کافی پریشانی کا سامنا رہا۔مایا خان کے اس کھلے بیان پر انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے متنوع ردعمل سامنے آیا ہے۔ کچھ صارفین نے ان پر منافقت کا الزام عائد کیا اور دعویٰ کیا کہ ماضی میں مایا خان خود دوسروں کی جسمانی ساخت پر طنز کیا کرتی تھیں۔

 ایک صارف نے لکھا، "یہ وہی مایا خان ہیں جو مارننگ شوز میں دوسروں کا مذاق اڑاتی تھیں۔"مایا خان ماضی میں اپنے متنازعہ مارننگ شوز کی وجہ سے خاصی شہرت اور تنقید کا مرکز رہی ہیں، تاہم حالیہ عرصے میں وہ ڈرامہ سیریلز کے ذریعے دوبارہ اسکرین پر اپنی موجودگی قائم کرنے میں کامیاب ہو رہی ہیں۔اداکارہ کی یہ باتیں اور سوشل میڈیا پر ان کے حق میں اور مخالفت میں ہونے والے ردعمل اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ عوامی شخصیات کی ذاتی زندگی اور جذباتی مسائل بھی کس حد تک عوام کی توجہ کا مرکز بن جاتے ہیں۔