رجب بٹ کا خاتون میزبان کو نامناسب جواب، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، صارفین کی تنقید

رجب بٹ کا خاتون میزبان کو نامناسب جواب، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، صارفین کی تنقید

لاہور: پاکستان کے معروف یوٹیوبر رجب بٹ ایک بار پھر اپنے متنازع اندازِ گفتگو کے باعث سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئے۔

 ایک برانڈ کی تشہیری تقریب کے دوران خاتون میزبان کے ساتھ ان کی گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس پر صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق رجب بٹ نے حال ہی میں ایک برانڈ کی تشہیری تقریب میں شرکت کی، جہاں ایک خاتون میزبان نے ان سے گفتگو کے دوران مذاقاً کہا کہ وہ انہیں اکثر کھیلوں کی تقریبات میں دیکھتی ہیں۔خاتون میزبان کی اس بات پر رجب بٹ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’کیا آپ مجھے کلب میں دیکھنا چاہتی ہیں؟‘‘ یوٹیوبر کے اس جواب پر خاتون میزبان نے فوری ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے ایک بار پھر نامناسب بات کر دی۔

تقریب میں ہونے والی اس گفتگو کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کرنے لگی۔ صارفین نے رجب بٹ کے جواب اور اندازِ گفتگو پر تنقید کرتے ہوئے اسے نامناسب قرار دیا۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ اسی لیے تعلیم ضروری ہے، جبکہ ایک دوسرے صارف کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے کے معیار میں بہت کمی آگئی ہے۔بعض صارفین نے خاتون میزبان کے فوری ردعمل کو بھی سراہا اور کہا کہ عوامی تقریبات میں گفتگو کے دوران الفاظ اور رویے کا خیال رکھنا ضروری ہے۔