کراچی: درخشاں پولیس نے مبینہ ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی اور اس کے ساتھیوں کے خلاف 3 مقدمات کی تفتیش مکمل کرنے کے بعد عبوری چالان عدالت میں جمع کرا دیا۔
پولیس نے عبوری چالان جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ کی عدالت میں جمع کرایا، جس میں ملزمہ انمول عرف پنکی سمیت 3 ساتھیوں عمر، فہد حسین اور اویس بیگ کو گرفتار ظاہر کیا گیا ہے۔عبوری چالان کے مطابق ملزمہ مبینہ طور پر شہر میں منشیات کا بڑا نیٹ ورک چلا رہی تھی، جبکہ مقدمات میں گرفتار دیگر ملزمان کو اس کے مبینہ سہولت کار قرار دیا گیا ہے۔عدالت نے پولیس کی جانب سے پیش کیا گیا عبوری چالان منظور کرلیا، جبکہ مزید مقدمات ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت منتقل کردیئے گئے۔