ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کے مقدمے کا عبوری چالان جمع، ملزمہ کے خلاف انکشافات

ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کے مقدمے کا عبوری چالان جمع، ملزمہ کے خلاف انکشافات

کراچی کی سٹی کورٹ میں سی ٹی ڈی نے مبینہ ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کے خلاف مقدمے کا عبوری چالان جمع کرا دیا، جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ملزمہ کے خلاف مجموعی طور پر 21 مقدمات درج ہیں۔

چالان کے مطابق مقدمے میں انمول عرف پنکی، اس کے بھائی ناصر، عین اللہ اور میسر علی عرف عاطف کو گرفتار ظاہر کیا گیا ہے۔ تفتیشی حکام کا دعویٰ ہے کہ گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں چرس اور کوکین برآمد ہوئی، جبکہ انہوں نے مبینہ طور پر اعتراف کیا کہ وہ پنکی کی ہدایات پر کراچی بھر میں منشیات سپلائی کرتے تھے۔عبوری چالان میں مزید کہا گیا ہے کہ تفتیش کے دوران وومن جیل میں ملزمہ سے پوچھ گچھ کی گئی، جہاں اس نے مبینہ طور پر منشیات کے نیٹ ورک کی سرغنہ ہونے کا اعتراف کیا، جس کے بعد اسے اس مقدمے میں بھی گرفتار کر لیا گیا۔ مقدمے میں تفتیشی افسر سمیت 14 گواہوں کے نام شامل کیے گئے ہیں۔