لاہور(خصوصی رپورٹ)لیپ ٹاپ سکیم کے دوسرے مرحلے کا آغاز کب ہوگا؟ طلبہ بدستور منتظر ہیں۔ مالی سال شروع ہوئے 3 ماہ گزر گئے لیکن سکیم کا دوسرا فیز شروع نہ ہوسکا۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن تاحال شیڈول فائنل نہ کرسکا، دوسرے مرحلے میں ایک لاکھ طلبہ کو لیپ ٹاپ دینے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔