لاہور (سپیشل رپورٹر) پنجاب حکومت نے صوبے میں طلباء کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کے حوالے سے میرٹ مقرر کردیئے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے لیپ ٹاپ سکیم کے حوالے سے طلباء کو خوشخبری سناتے ہوئے میرٹ مقرر کیے ہیں، اس حوالے سے صوبائی وزیر تعلیم کی زیرصدارت لیپ ٹاپ سکیم کے اجراء سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں سکیم کے حوالے سے قواعد و ضوابط اور طریقہ کار پر غور کیا گیا، اجلاس میں پہلے مرحلے میں فرسٹ اور سیکنڈ سیمسٹر کے طالب علموں کو لیپ ٹاپ دینے کا فیصلہ ہوا جب کہ میرٹ کے تحت بی ایس کے طلبا کیلئے 65 فیصد اور میڈیکل سٹوڈنٹس کیلئے 80 فیصد میرٹ مقرر کیے گئے ہیں، میرٹ انٹرمیڈیٹ کے نمبرز کی بنیاد پر متعین کیا جائے گا۔