حکومت پنجاب کی لیپ ٹاپ سکیم ، دوسرے فیز کا آغاز

 لاہور (آئی این پی ) حکومت پنجاب کی جانب سے  لیپ ٹاپ سکیم کے دوسرے فیز کا آغاز کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔ آئندہ  ماہ سے طلبا میں میرٹ پرلیپ ٹاپ تقسیم کرنا شروع کیے جائیں گے،محکمہ ہائر ایجوکیشن نے لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کا شیڈول تیار کرلیا۔وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف ستمبر کے پہلے یا دوسرے ہفتے سے لیپ ٹاپ تقسیم کریں گی،پہلے مرحلے میں لاہور ڈویژن کے طلبا میں14 ہزار لیپ ٹاپ تقسیم ہوئے تھے۔  اب دوسرے مرحلے میں دیگر ڈویژنز کے طلبا کو خصوصی تقریب میں لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے۔