لیپ ٹاپ سکیم، ایچ ای سی کا دوسرے مرحلیکاشیڈول جاری نہ ہوسکا

لاہور(خصوص رپورٹ)محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کی لیپ ٹاپ سکیم کے دوسرے مرحلے کا انتظار طول پکڑ گیا۔ ایک لاکھ طلبہ کو لیپ ٹاپ دینے کا ہدف تو مقرر ہے، مگر محکمہ ہائر ایجوکیشن تاحال دوسرے مرحلے کا شیڈول جاری نہیں کر سکا، جس کے باعث طلبہ بے چینی سے اعلان کے منتظر ہیں۔تفصیلات کے مطابق ذرائع کے مطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن نے لیپ ٹاپ سکیم کے دوسرے مرحلے کے حوالے سے متعدد اجلاس منعقد کیے، تاہم تقسیم کا حتمی شیڈول تاحال مرتب نہیں ہو سکا۔ رواں سال دوسرے مرحلے میں ایک لاکھ طلبہ کو میرٹ کی بنیاد پر لیپ ٹاپ فراہم کیے جانے کا منصوبہ ہے۔