کالج، یونیورسٹی یا مذہبی مدارس کے اندھے، معذور طلبہ درخواست دے سکتے ہیں
پشاور(آئی این پی )خیبر پختونخوا حکومت نے اندھے اور بصارت سے معذور طلبہ کے لئے خاص لیپ ٹاپ اسکیم کا اعلان کیا ہے۔تفصیل کے مطابق اس اسکیم کے تحت اندھے اور بصارت سے معذور طلبہ جو کالج، یونیورسٹی یا مذہبی مدارس میں پڑھ رہے ہیں، درخواست دے سکتے ہیں۔ درخواست دینے کیلئے صوبے کا مستقل رہائشی ہونا ضروری ہے اور ان کے پاس سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری شدہ معذوری سرٹیفکیٹ ہونا چاہیے