پنجاب حکومت کا یونیورسٹی طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم میں توسیع کا فیصلہ

 ابتدائی مرحلے میں 10,000 لیپ ٹاپس اہل امیدواروں میں تقسیم کئے  جائیں گے 
لاہور (سپیشل رپورٹر )پنجاب حکومت نے اپنے لیپ ٹاپ اسکیم کو پہلی بار نجی یونیورسٹی طلبہ تک بڑھانے کا باقاعدہ فیصلہ  کیاہے، ابتدائی مرحلے میں 10,000 لیپ ٹاپس اہل امیدواروں میں تقسیم کیے جائیں گے۔ صوبائی حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد صوبے میں پبلک اور پرائیویٹ یونیورسٹی طلبہ کے درمیان تعلیمی اور ڈیجیٹل فرق کو کم کرنا ہے۔ اعلی تعلیم کے محکمے نے تصدیق کی کہ اسکیم پر کام شروع ہو چکا ہے اور اہل طلبہ کو لیپ ٹاپس کی تقسیم جلد شروع کر دی جائے گی۔سرکاری ذرائع کے مطابق  اہلیت کے معیار میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور طلبہ کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ اس سکیم میں وہ طلبہ شامل ہوں گے جو پنجاب کی نجی یونیورسٹیوں میں داخل ہیں، کم از کم 70% نمبرز یا مساوی سی جی پی اے رکھتے ہیں