چک امرو (خصوصی رپورٹ)چائلڈ لیبر نے نوعمر لڑکے کی جان لے لی۔ انتوالی بائی پاس شکرگڑھ پر نجی پٹرول پمپ کے سروس سٹیشن پرگاڑیاں دھونے کا کام کرنیوالا 14سالہ ملازم ایئر پریشر ٹینکی پھٹنے سے جاں بحق ہوگیا۔ دلاورکام میں مصروف تھا کہ اچانک ہوا والی ٹینکی زوردار دھماکے سے پھٹ گئی اور دلاور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق مرنے والے کی شناخت 14سالہ دلاور سکنہ علی پور کے نام سے ہوئی ہے۔لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔