وزیرآباد: سلنڈر دھماکا و ٹینکی پھٹنے کے واقعات کے مزید تین زخمی چل بسے

وزیر آباد(آئی این پی )وزیرآباد میں سلنڈر دھماکے اور ٹینکی پھٹنے کے واقعات میں مزید تین زخمی چل بسے۔ چھ زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ دھماکے میں نو افراد زخمی ہوئے تھے۔5جون کو شہر رسول نگر میں مدینہ چوک میں واقع ایک دکان میں ایک سلنڈر سے دوسرے سلنڈر میں گیس منتقل کرنے کے دوران سلنڈر کے پھٹنے سے 9 افراد زخمی ہو گئے تھے جس میں سے ایک شدید زخمی شخص ملک غلام عباس جاں بحق ہو گیا جبکہ 3 افراد کی حالت ابھی بھی تشویشناک ہے۔دوسرے واقعہ میں علی پور چٹھہ کے نواحی گاوں نوئیں والا میں ایک دکان میں بنے ہوئے غیر قانونی منی پمپ میں پٹرول سے بھری گاڑی سے ٹینکی میں پٹرول منتقل کرتے ہوئے ٹینکی کے پھٹ جانے سے 6 افراد شدید زخمی ہو گئے تھے۔