2ماہ کی بچی کی پراسرار ہلاکت ، لاش پانی کی ٹینکی سے برآمد

ہرنولی میں دلخراش واقعہ،پلوشہ جھولے میں اپنی والدہ کے پاس سور ہی تھی 
بچی غائب ہونے پرورثا تلاش کرتے رہے ،لاش ملنے پر کہرام مچ گیا 
 میانوالی، کندیاں (خصوصی رپورٹ)ہرنولی کے نواحی علاقے کنیالانوالہ میں والدہ کے قریب جھولے میں سونے والی دو ماہ کی بچی کی لاش صبح پانی کی ٹینکی سے برآمد ہوئی۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق شہزاد کی دو ماہ کی بیٹی پلوشہ رات کو اپنی والدہ کے ساتھ سو رہی تھی، نامعلوم سفاک ملزم نے سوئی ہوئی شیرخوار بچی کو اٹھا کر گھر کی پانی والی ٹینکی میں پھینک دیا۔ صبح اہلخانہ نے بچی کے غائب ہونے پر تلاش شروع کی، تاہم وہ اسے ڈھونڈنے میں ناکام رہے۔ بعد ازاں گھر کی چھت پر موجود پانی کی ٹینکی کو چیک کیا گیا تو اس میں بچی کی لاش موجود تھی ،لاش ملنے پر گھر میں کہرام مچ گیا،اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے قانونی کارروائی کا آغاز کیا۔ ڈی پی او میانوالی نے فوری نوٹس لیا اور ہرنولی پولیس کو واقعہ کی مکمل تحقیقات کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ ملزم کو گرفتار کر کے قانونی تقاضے پورے کیے جائیں۔ پولیس کے مطابق لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، رپورٹ کی روشنی میں مزید پیش رفت سامنے آئے گی۔