بس کی ستھرا پنجاب ٹریکٹر ٹینکی کو ٹکر، ڈرائیور جاں بحق

45سالہ ٹریکٹر ڈرائیور محمد نواز موقع پر ہی دم توڑ گیا،ایک شخص مدثر زخمی ہوا 
قصور(خصوصی رپورٹ) پتوکی میں نجی کالج کے قریب بس کی ٹریکٹر ٹینکی کو ٹکر کے نتیجہ میں ڈرائیور جاں بحق، ایک شدید زخمی ہوگیا۔ ریسکیو ون ون ٹو ٹو کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوئی کہ ستھرا پنجاب کی ٹریکٹرٹینکی نجی کالج پتوکی کے قریب سڑک پر جا رہی تھی کہ اسی دوران اوکاڑہ سے لاہور جانے والی مقامی ٹیکسٹائل مل کی بس نے اسے عقب سے ٹکر مار دی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ 45سالہ ٹریکٹر ڈرائیور محمد نواز ولد نواب دین سر پر شدید چوٹ لگنے کے باعث موقع پر ہی دم توڑ گیا۔حادثے میں 32سالہ مدثر ولد یونس بھی زخمی ہوا، جسے کمر پر چوٹیں آئیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زخمی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر زہسپتال پتوکی منتقل کر دیا۔ پولیس مصروف کارروائی ہے۔