زخمیوں میں عامر، اسد، حمزہ، دانش اور امتیاز شامل ، نامعلوم کیخلاف مقدمہ
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈیفنس بی کے علاقے میں نامعلوم موٹر سائیکل کی ٹینکی پھٹنے سے آٹھ راہگیر جھلس کر زخمی ہوگئے۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی جس نے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمیوں میں عامر، اسد، حمزہ، دانش اور امتیاز وغیرہ شامل ہیں۔پولیس کی مدعیت میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ ملزم کو سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر ذرائع کی مدد سے ٹریس کیا جا رہا ہے۔