لاہور(کرائم رپورٹر)نیو راوی مجاہد سکواڈ نیناکے پر پتنگوں کی بھاری سپلائی ناکام بنا کر 3 ملزم گرفتار کر لیے۔پبلک ٹرانسپوٹ کی آڑ میں بس سے 20 ہزار سے زائد پتنگوں کے 40 کارٹن بر آمد کر کے ملزم امجد، وقاص اور وسیم کوقابو کر کے قانونی کارروائی کیلئے تھانہ شاہدرہ ٹا ئون پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ پتنگوں سے بھری بس چنیوٹ سے لاہور آ رہی تھی۔