پتنگیں تیار کرنے والے گودام پر چھاپہ ، 3ملزم پکڑے گئے

لاہور(کرائم رپورٹر) راوی روڈ پولیس نے پتنگیں تیار کرنے والے گودام پر چھاپہ مار کر تین ملزمان گرفتار کر لیے۔ترجمان کے مطابق راوی روڈ پولیس نے دوران کارروائی خفیہ طور پر پتنگ سازی و فروشی کے مرتکب تین ملزمان کو گرفتار کر کے قبضہ سے لاکھوں مالیت کی 1000 تیار پتنگیں، 7 ممنوعہ ڈور کی چرخیاں او رپنے ،700 سے زائد پتنگیں تیار کرنے والا خام مال بانسی تیلے 600گڈی پیپر 400 بانس سمیت دیگر آلات پتنگ سازی و سامان بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔