فیصل آباد سے لاہور پتنگیں سپلائی کرنے والے 3ملزم گرفتار کرلئے گئے
لاہور (کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ہدایت پر ناکہ جات پر سخت چیکنگ جاری ہے۔ مجاہد سکواڈ ناکہ سگیاں نے پرائیویٹ ٹرانسپورٹ کی آڑ میں پتنگوں سے بھری شاہ زور گاڑی پکڑ لی۔ گاڑی سے 5000 سے زائد پتنگوں کے متعدد کارٹن برآمد ہوئے۔ پولیس نے تین ملزمان احسن، عبداللہ اور عباس کو گرفتار کرکے تھانہ شاہدرہ ٹاؤن کے حوالے کر دیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق گاڑی فیصل آباد سے پتنگیں لاہور سپلائی کرنے آ رہی تھی۔ ایس پی موبائلز بلال احمد کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے مقررہ تاریخوں کے علاوہ پتنگ بازی اور پتنگ فروشی کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔