نومولود بچی کی لاش برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر) مسلم ٹاؤن کے علاقے سے نومولود بچی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق اطلاع ملنے پر امدادی ٹیم موقع پر پہنچی تو نومولود بچی مردہ حالت میں موجود تھی۔ ریسکیو اہلکاروں نے نومولود بچی کی لاش پولیس کے حوالے کردی۔ پولیس نے لاش تحویل میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔