بچی کی لاش ہسپتال کے ڈیڈ ہاؤس منتقل،ملزمان جلد گرفتار ہوں گے:ایس پی بلال
لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ اسلام نگر چوک کے قریب کوڑے دان سے نومولود بچی کی لاش برآمد ہونے کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے لیاپولیس کے مطابق نامعلوم افراد کی جانب سے نومولود بچی کی لاش کو کوڑے دان میں پھینکا گیا تھا۔ لاش کو ضروری قانونی کارروائی کے بعد ہسپتال کے ڈیڈ ہاؤس منتقل کر دیا گیا ہے تاکہ مزید کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔ایس پی سٹی بلال احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور قریبی علاقوں میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے واقعے میں ملوث ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ذمہ داران کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گاپولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر کے پاس واقعے سے متعلق معلومات ہوں تو فوری طور پر پولیس سے رابطہ کریں۔