نالے سے نومولود بچی کی لاش برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر)گلشن راوی کے قریب ایک گندے نالے سے نومولود بچی کی لاش برآمد ہوئی ہے پولیس کے مطابق مقامی افراد نے نالے میں لاش تیرتی ہوئی دیکھی تو فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر نومولود بچی کی لاش تحویل میں لے کر مردہ خانے منتقل کر دی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق بچی کو پیدائش کے فوری بعد نالے میں پھینکا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ شبہ ہے ملزمان نے حمل ضائع کرنے کی کوشش ناکام ہونے یا بیٹی کی پیدائش پر نومولود کو نالے میں پھینک دیاتاہم واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔حکام کے مطابق نالے کے اطراف نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز حاصل کرکے جانچ پڑتال کی جا رہی ہے تاکہ ملزمان کی شناخت ممکن بنائی جا سکے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے اور انہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ شیراکوٹ پولیس نے واقعے کے حوالے سے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔