نامعلوم افراد گلی کے کونے میں پھینک کرفرار ،مقدمہ درج ، تلاش جاری
لاہور (کرائم رپورٹر)شاہدرہ کے علاقے دولت خان روڈ سے نومولود بچی کی لاش برآمد جسے نامعلوم افراد گلی کے کونے میں پھینک کرفرار ہوگئے۔ اطلاع پر پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔شاہدرہ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔ ایدھی رضاکاروں نے پولیس کارروائی کے بعد لاش مردہ خانے منتقل کر دی۔ ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو کے مطابق قریبی کیمروں کی مدد سے واقعے میں ملوث ملزموں کی تلاش کی جا رہی ہے۔