لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آگیا، جہاں فضائی آلودگی کی شرح 163 ریکارڈ کی گئی۔
ایئر کوالٹی کے اعداد و شمار کے مطابق برکی روڈ پر ایئر کوالٹی انڈیکس 182، گلبرگ ٹو میں 176، پیراگون سٹی میں 169 جبکہ بیدیاں روڈ پر 166 ریکارڈ کیا گیا۔ڈی ایچ اے فیز فائیو میں فضائی آلودگی کی شرح 163 جبکہ اقبال ٹاؤن میں 160 ریکارڈ ہوئی۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 جبکہ کم سے کم 22 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوائیں 3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات نے شہر میں آج بارش کا کوئی امکان ظاہر نہیں کیا۔