لاہور کی فضا بدستور آلودہ، شہر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں چوتھے نمبر پر

لاہور کی فضا بدستور آلودہ، شہر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں چوتھے نمبر پر

لاہور میں فضائی آلودگی میں کمی نہ آسکی اور لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آ گیا ہے۔

 شہر میں مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 218 ریکارڈ کیا گیا جو انسانی صحت کے لیے خطرناک حد تک مضر تصور کیا جاتا ہے۔

شہر کے مختلف علاقوں میں AQI کی صورتحال
لاہور کے متعدد علاقوں میں آلودگی کی شدت خطرناک سطح سے بھی تجاوز کر گئی، جبکہ کئی مقامات پر AQI 500 سے اوپر ریکارڈ کیا گیا جو ’ہیلتھ ایمرجنسی‘ کے درجے میں شمار ہوتا ہے۔

علاقہ وار ایئر کوالٹی انڈیکس:

آئی آر سی لاہور: 517
کینٹ: 376
ڈی ایچ اے: 326
برکی روڈ: 293
بیدیاں روڈ: 175
ماہرین کے مطابق شہر کی فضا میں زہریلے ذرات کی مقدار مسلسل بڑھ رہی ہے، جس کے باعث شہریوں میں سانس، آنکھوں اور گلے کی بیماریوں کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

ماہرین کی ہدایات
ماہرینِ صحت نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ:

ماسک کا لازمی استعمال کیا جائے
پانی زیادہ پیا جائے
غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کیا جائے
موسمی صورتِ حال
شہر کا موجودہ درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،
کم سے کم درجہ حرارت: 9 ڈگری
زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: 23 ڈگری سینٹی گریڈ ہونے کا امکان ہے۔
لاہور میں 3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں، تاہم محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں، جس کے باعث آلودگی برقرار رہنے کا خدشہ ہے۔