لاہور میں غیر ملکی خاتون سے زیادتی ثابت ہو گئی‘مرکزی ملزم گرفتار

جوڈیشل مجسٹریٹ محمد صغیر کے روبرو غیر ملکی خاتون ڈیانا کا بیان قلمبند، عدالتی کارروائی کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے   گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈیفنس لاہور میں غیر ملکی لڑکی سے زیادتی کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، پولیس نے مرکزی ملزم محسن کو گرفتار کر لیا ہے۔ دوسری جانب میڈیکل رپورٹ میں خاتون سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے، دیگر 2 ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔لڑکی کو دو روز قبل تین افراد نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔دریں اثناء  لاہور کی کینٹ کچہری میں غیر ملکی خاتون ڈیانا سے مبینہ زیادتی کے کیس کی سماعت کے لیے متاثرہ خاتون کو سخت سیکیورٹی میں عدالت پیش کر دیا گیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ محمد صغیر کے روبرو غیر ملکی خاتون کا دفعہ 164 کے تحت بیان قلمبند کرلیا گیا، عدالتی کارروائی کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے   گئے، خاتون کا 1 گھنٹے سے زائد وقت تک بیان ریکارڈ کیا گیا، بیان قلمبند ہونے کے بعد خاتون کو خفیہ راستے سے احاطہ عدالت سے باہر لے جایا گیا